6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37
نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے،رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے کیلئے کمیشن بنایا جائے ، مسلم لیگ نون انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے خلاف نہیں تاہم اگر سیاسی بنیادوں پر خصوصاً نون لیگ کو نشانہ بنانے کیلئے پنجاب تقسیم کیا گیا تو یہ صوبے کو توڑنے کے مترادف ہوگا۔ ق لیگ کی جانب سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس قرارداد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،اٹھارویں ترمیم کی طرح نئے صوبوں کے لئے بھی کمیشن بنایاجائے جو ہزارہ ،کراچی اور بلوچستان میں بھی نئے صوبے بنانے کے بارے میں رپورٹ تیار کرے۔ رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے 40سال پہلے ملک توڑاتھا، اسی طرح اب اس نے ق لیگ کو فرنٹ پر رکھ کر ایسی کوشش کی تو اسے بے نقاب کریں گے،اس قسم کی شروعات سے پنڈورا بکس کھل جائیگا۔