6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37
گوجرانوالہ ،چناب میں ڈوبنے والے2بچے تاحال نہ مل سکے
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب میں نہاتے ہوے ڈوبنے والے تین میں سے دو بچوں کی تلاش نہیں ہوسکی ہے۔بچوں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کشتی اسٹاپ کے قریب نہر اپر چناب میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ بچوں کی تلاش شروع کردی اور کچھ ہی دیر بعد ڈوبنے والے ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا جس ے طبی امداد دی گئی۔جبکہ دیگر دو بچوں کی تلاش رات تک جاری رہی مگر اندھیرا ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔اوبنے والے بچوں کی عمریں 18 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔