6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37
چینی خاتون کامشین میں پھنسا ہاتھ پرزے پرزے ہونے سے بچ گیا
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں ایک خاتون کی انگلیاں کاغذ کے پرزے کرنے والی مشین میں پرزہ پرزہ ہونے سے بچ گئیں۔ چین کے صوبے زی جیانگ کی ایک خاتون کی انگلیاں فالتو کاغذات کو ناکارہ بنانے والی مشین میں پھنس گئیں۔ پہلے پہلے کمپنی کے ملازمین نے اپنی سی کوشش کرڈالی لیکن ہاتھ نہ نکلا اس کے بعد ریسکیو ٹیم اور ڈاکٹرز کو بلایا گیا جس نے کافی کوشش کے بعد خاتون کا ہاتھ مشین سے باہر نکال جو کافی حد تک زخمی ہوگیاتھا۔