6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49
ملک میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
جنگ نیوز -
کراچی…ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، انجنوں کی کمی کے باعث نارووال،فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں کو چلنے والی 18 ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کردیاگیا ہے،، لاہور سے نارروال اور ملتان کی ایک ایک ٹرین جبکہ فیصل آباد اور دیگر برانچ لائنوں پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کو غیر اعلانیہ منسوخ کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا ، کراچی پشاور اور کوئٹہ ایکسپریس 8 سے دس گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچ رہی ہیں ،جعفر ایکسپریس کو صبح آٹھ بجے، کوئٹہ ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا مگریہ ٹرینیں ابھی تک لاہور نہیں پہنچی ہیں ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس تقریبا 13 گھنٹے تاخیر سے آج صبح راول پنڈی پہنچی، گذشتہ رات 3 بجے آنے والی خیبر میل اب تک راولپنڈی نہیں پہنچ سکی ہے ، ہزارہ ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے حویلیاں روانہ ہوئی ،جنوبی پنجاب سے آنے والی روہی ایکسپریس بھی طویل تاخیر کا شکار ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ متبادل ذرائع سے سفر کرنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ سے پشاورجانیوالی ٹرین جوپہلے دودن میں پہنچ جاتی تھی اب تین دن میں بھی بمشکل پہنچ رہی ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والی کوئٹہ اور راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کا چھ،چھ گھنٹے کی تاخیرسیرات دس سے گیارہ بجے تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے کراچی سے آنے والی بولان میل بھی پانچ گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔