6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49
دماغ کے ٹیومر کی سرجری نے سات سالہ بچی کو قہقہوں کی ملکہ بنا دیا
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ…دماغ کے ٹیومر کی سرجری نے سات سالہ بچی کو قہقہوں کی ملکہ بنا دیا ۔آپریشن کے بعد وہ ہر وقت ہنستی رہتی ہے۔برطانوی اخبار’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے مطابق لندن میں دماغ کے ٹیومر کے آپریشن نے سات سالہ بچی کو دنیا کی مس گِگل بنا دیاایسی لڑکی جو اپنے قہقہے نہیں روک سکتی۔ دماغی آپریشن کے بعد اس کے قہقہوں سے گھر گونجتا ہے۔سات سالہ اینا اسٹیفنز کے ساتھ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب اس کے دماغ کے ٹیومر کو سرجری کے ذریعے ختم کیا گیا اور اس کے بعد اس کی بے ڈھنگی ہنسی سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے۔آپریشن سے قبل اس کے والدین نے خبردار کیا تھا کہ سرجری اسے اداس یا غصہ محسوس کرنے کی طرف لے جائے گی۔ایسے کیسز میں اکثر مریض مختصر مدت تک شخصیتی تبدیلیوں کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن Enna کے کیس میں سرجری نے اسے ایک بڑا ہنسنے والا بنا دیا ہے۔اینا کی ماں مم واناکا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی ایک وقت میں15منٹ لگاتار ہنستی رہتی ہے اور یہ عمل سارا دن جاری رہتا ہے۔