تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:49

مشرقی افغانستان میں آپریشن کے دوران نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

جنگ نیوز -


کابل… افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ صوبائی ترجمان شاہد اللہ شاہد کے مطابق ہیلی کوپٹراس وقت گر کر تباہ ہوا جب دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب کی طرف صوبے وردک میں طالبان کے خلاف آپریشن جاری تھا اور 8 عسکریت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکاتھا ۔تاہم اب تک حادثے کی وجہ اور ایساف فوجیوں کے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.