تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:24

کراچی:فائرنگ ، تشدد کے واقعات میں بینک منیجر سمیت3جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک نجی بینک کے چیف منیجر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی بینک کا چیف منیجر سید منتظر مہدی رضوی جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ منتظر چندریگر روڈ پر بینک کے ہیڈ آفس میں کافی عرصے سے تعینات تھا، ڈیوٹی پر آتے ہوئے اپنی گاڑی سٹی ریلوے اسٹیشن پر پارک کرتا تھا۔ موٹر سائیکل پر تعاقب میں آنے والے ملزمان نے آج صبح اس کے گاڑی سے باہر نکلتے ہی فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے اغوا کے بعد تشدد کرکے گولی ماری گئی۔ لیاری کے علاقے میراں ناکہ سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.