تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:46

فیصل آباد ،جرائم کے خلاف عوام کا احتجاج،پولیس اور مظاہرین میں تصادم

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں ڈاکووٴں کے ہاتھوں تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے خلاف شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاوٴن میں گزشتہ رات ڈاکووٴں نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی،اور مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر کے فرار ہوگئے۔جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس بروقت نہیں پہنچی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،واقعہ کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد آج ملت روڈ پر جمع ہوگئی اور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا اورپولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکووٴں? کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.