تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

انور بیگ نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی پاداش میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ رکنیت سے معطل ہونے والے سینیٹر انور بیگ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے ہی استعفی دے دیا ہے ۔ سینٹر نیئربخاری نے پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر کی حیثیت سے انوربیگ کی رکنیت کو 4 اگست گو معطل کردیا تھا ، انور بیگ نے اس سے ایک دن پہلے رائے ونڈ لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی، انوربیگ نے میڈیا کے نام بھیجے گئے پیغام میں اپنے استعفی کی نقل بھی ارسال کی ہے ، انہون نے پارٹی رکنیت سے استعفی پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کو بھیجا ہے ، اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی رکنیت معطل ہونے کے خط پر وضاحت دینا پسند نہیں کرتے اور وہ پارٹی سے ہی فوری طور پر استعفی دے رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.