تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:46

صدر زرداری کی متحدہ کو ایک مرتبہ پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت

آج نیوز - صدر زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک مرتبہ پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایوان صدر میں صدر ایصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اورپیلپزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ میں تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شمولیت اختیار کرے تاکہ متحد ہو کر عوام کی خدمت کی جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی میں ہرصورت امن بحال کیا جائیگا جبکہ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی۔ ملاقات میں کراچی اور خصوصا سندھ میں کمشنری نظام پر بھی تبادلہ خیال گیا۔ خورشید شاہ کی قیادت میں قائم کردہ کمیٹی ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات بھی کرے گی، ملاقات کے بعد صدر زرداری نے گورنر سندھ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.