6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:45
لیاری سانحہ کے متاثرین کیلئے رہائش کا انتظام کیا جائے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ موسٰی لین کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور تمام متاثرہ مکینوں کی رہائش گاہ کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے ، صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ سے پر مطالبہ کیا کہ موسٰی لین کے تمام متاثرہ خاندانوں کو فی کس کم از کم تین کمروں کا فلیٹ یا گھر فراہم کیا جائے انھوں نے کہا کہ مفلوک الحال خاندانون کی فی الفور امداد کرنا نہ صرف حکومت کی بھاری زمہ داری ہے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن موسٰی لین کے اس سانحہ کے متاثرین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔