6 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:26
آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع
آج نیوز - آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پالیکلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کیمرون وائٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ تلکرتنے دلشان تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔ سری لنکا کو فاسٹ باوٴلر لستھ ملنگا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم سری لنکن سرزمین پر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے۔ سری لنکا نے آخری پانچ میں سے تین جبکہ آسٹریلیا نے ایک میں فتح حاصل کی ہے جبکہ چار میں کینگروز کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن کپتان تلکرتے دلشان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ضرور ہے لیکن اسے آسان حریف تصور کرنا غلط ہوگا۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان کیمرون وائٹ یوم گراوٴنڈ پر سری لنکا کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ میزبان ٹیم کے خلاف مثبت کھیل پیش کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔