6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57
ڈزنی لینڈ’اسنووائٹ اینڈ سیون ڈارفٹس ‘پرفلم بنا ئے گا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…فلم سا ز ادا رے ڈزنی کی جا نب سے بچو ں کی مشہور کہا نی Snow White and the Seven Dwarves پر فلم بنا نے کا اعلا ن کیا گیا ہے ۔ اس مشہو ر کہانی کوفلم میں ڈھا لنے کے لیے اسکر پٹ پر کا م شر و ع کر دیا گیا ہے جس میں کہانی کو ایک نئے اندا ز سے پیش کیا جا ئے گا ۔ The Order of the Sevenکے نا م سے بنا ئی جا نے والی اس فلم کی کہانی میں بنیا دی اہمیت سا ت بو نوں کو حاصل ہو گی جنہیں انیسویں صدی کے جنگجو ؤں کے روپ میں پیش کیا جا ئے گا جن میں سے ہر بو نا ایک خا ص اندا ز کی لڑا ئی کا ما ہر ہوگا۔ممکنہ طو ر پر فلم میں اسنو وائٹ کا کر دار آ سکر ایو ارڈ یا فتہ ادا کا رہ نتا لیا پو رٹ مین ادا کر یں گی جبکہ فلم 2013 میں ریلیز کی جا ئے گی ۔