6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57
سانحہ لیاری،مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 3،3لاکھ روپے امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی موسیٰ لین میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے جاری اعلامئیے کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے موسی لین سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کمانے والے افراد جو اس واقعے میں جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کے لئے 3 تین لاکھ اور بے روزگار اہل خانہ کے لئے دو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے بھی 50 پچاس ہزار دینے کا اعلان کیا ہے۔