تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

بابر اعوان ،عشرت العباد ملاقات،حکومت میں متحدہ کی واپسی پر بات چیت

جنگ نیوز -


اسلام آباد…حکومتی اتحاد میں بحالی کے لئے ایم کیوایم سے معاملات طے پاگئے ہیں اور اس حوالے سینیٹر بابراعوان اور گورنرسندھ عشرت العباد کے درمیان اسلام آباد میں اہم اور حتمی نوعیت کی ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ بابراعوان اور عشرت العباد کی ملاقات میں حکومتی اتحاد میں ایم کیوایم کی واپسی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی گئی، اس کے تحت وفاقی اور صوبائی کابینہ میں ایم کیوایم کے وزراء کی جلد واپسی متوقع ہے ، اس کے ساتھ ملاقات میں سندھ اور کراچی میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے قانونی پہلووٴں پر بھی غور کیا گیا، حتمی اعلان دونوں رہنماء کچھ دیر میں میڈیا کو بریفنگ میں کرنے والے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.