6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57
ناکامیاں پاکستان یا قوم کی نہیں حکومت کی دین ہیں، نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ ناکامیاں پاکستان یا قوم کی دی ہوئی نہیں، حکومت کی دین ہے۔آمریت، سیلاب اور زلزلوں کے عذاب اٹھانے پڑے، اب اچھے دنوں پر بھی قوم کا حق ہے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہورکے ایم این اے،سینیٹرز اورایم پی اے نے شرکت کی۔ اس موقع پو نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی 14 اگست کی تقاریب کو پرجوش طریقے سے منایا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم دشواریوں ، مشکلات اور چیلنجز سے سرخرو ہوکر نکلیں گیاور حوصلے ٹوٹنے نہیں دیں گے،یہ قوم مشکلات سے گزرنے کا عمل جانتی ہے۔اجلاس میں جشن آزادی کی تیاریوں اورتنظیم سازی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن لاہور 13اگست کولاہور میں جشن آزادی ریلی نکالے گی،اس کے علاوہ اجلاس میں لاہور کی نئی تنظیم سازی پر بھی غور کیا گیا۔