تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

الفریڈ ہچکاک کی بطورہدایتکار پہلی فلم آئندہ ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جنگ نیوز -


لاس اینجلس…ہالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکار اور فلمی دنیا میں سسپنس متعارف کروانے والے سر الفریڈ ہچکاک کی بطور ہدایتکار پہلی فلم کی گمشدہ فوٹیج ِنیوزی لینڈ سے مل گئی ہے۔The White Shadowنامی یہ خاموش فلم سر الفریڈ نے 1923میں تیار کی تھی جب انکی عمر صرف24برس تھی۔کلائیو بروک اور بیٹی سمپسن کے مرکزی کرداروں پر مبنی اس فلم کے رائٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،آرٹ ڈائریکٹر،ایڈیٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر ہچکاک ہی تھے۔نیوزی لینڈ کے فلم آرکائیو سے ملنے والی اس نایاب فلم کی تین ریلز ہیں جنہیں اگلے ماہ الفریڈ کے مداحوں کے لیے عام نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.