6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57
پی پی ایم کیوایم اختلافات سے دیگر عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں،گورنرسندھ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی چپقلش کے ملک پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اس سے دیگر عناصر بھی فائدہ اٹھاتے ہیں، پی پی اور ایم کیوایم نے محسوس کیا ہے کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے فضاء خراب ہوئی اور درمیان میں کچھ سیاسی امور کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے،سیاسی اور انتظامی معاملات میں توازن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہپی پی ،ایم کیو ایم میں پیشرفت جاری ہے،جلدکراچی میں بات ہوگی، جس کا مقصدملک میں گورننس، عوام کوریلیف،استحکام کے مقصدپرقائم رہناہے،انہوں نے بتایا کہ بابراعوان سے بات چیت میں استحکام کے عزم کو سیاسی حوالے سے واضح بنانے پر اتفاق ہوا ہے، صدر کی گائیڈلائنزپرسیاسی وانتظامی طورپراقدامات طے کیے ہیں۔گورنرسندھ کا کہناتھا کہ فوج ملکی ادارہ ہے،حالات کوفوج بلانے کی نہج تک جانے نہیں دیناچاہیے،سیاسی استحکام اور ہم آہنگی کیلئے یقیناًملکر کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی معاملات میں توازن کی ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ قوم پرستوں کی ہڑتال کے اعلان پرالطاف حسین نے معافی مانگی تھی۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ الزامات لگانے کاسلسلہ بندکرنے کیلئے بھی اقدامات طے کررہے ہیں۔