تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

فرانسیسی آرٹسٹ کا ناکارہ سی ڈیز سے تخلیق کردہ آرٹ کا دلکش شاہکار

جنگ نیوز -


پیرس…این جی ٹی…ایک فرانسیسی آرٹسٹ نے ناکارہ اور استعما ل شدہ سی ڈیز (CDs)کو دوبارہ سے کا ر آمد بناتے ہو ئے آرٹ کا ایک دلکش شاہکار تخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ایک عمارت کے داخلی راستے میں تیارکر دہ اس آرٹ کے نمونے کو 65ہزار ناکارہ سی ڈیز سے بنایا گیا ہے جنھیں ایک کپڑے کے اوپر ترتیب سے لگا کر پہاڑ نما فن پارے کی شکل دی گئی ہے جو لائٹس اور سورج کی روشنی میں مزید دلکش منظر پیش کر تا ہے۔65ہزار سی ڈیز کا یہ شاہکار اپنی انفرادیت کے باعث لو گوں اور سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بناہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.