تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

اکوڑہ خٹک :بچوں کو دہشتگردی کی تربیت دینے کا الزام ،ایک شخص گرفتار

جنگ نیوز -
اکوڑہ خٹک …اکوڑہ خٹک پولیس نے مبینہ طور پر بچے اغواء کرنے اور انہیں دہشت گردی کی تربیت دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے ان کے قید سے ایک بچہ برآمد کرلیا ہے۔پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ گزشتہ رات پیتاو پایان کے علاقے کے عوام نے ایک شخص محمد ظریف کو پولیس کے حوالے کیا۔اور الزام لگایا کہ ملزم نے بچوں کو اغواء کرکے انہیں دہشت گردی کی تربیت دیتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک دس سالہ بچہ ہجرت اللہ کو بھی برآمد کی ہے۔ ملزم کے مطابق وہ جوتوں کی مرمت کا کام کرتا ہے۔ اور ہجرت اللہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ کام کررہا تھا۔ ملزم سے ایک لائسنز دار پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.