تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57

نئے صوبوں سے متعلق قراردادپنجاب اسمبلی میں پیش نہیں کی جاسکتی، ذرائع

جنگ نیوز -
لاہور…نئے صوبے سے متعلق مسلم لیگ ق کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کو تکنیکی بنیاد پر پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے قومی اسمبلی، پھرسینٹ اور اس کے بعد متعلقہ صوبہ مسودہ قانون کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرتا ہے۔ براہ راست صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنا آئین سے متصادم ہے۔مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے انتظامی امور کی انجام دہی مشکل ہو گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرے کہ قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی حصے کو الگ صوبہ کا درجہ دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.