6 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:57
یوٹیلیٹی اسٹورزپرفروخت ہونیوالی اشیاخوردونوش میں ملاوٹ کاانکشاف
جنگ نیوز -
اسلام آباد…یوٹیلیٹی اسٹورزپرفروخت کی جانیوالی اشیاخوردونوش میں ملاوٹ کاانکشاف ہواہے۔سینیٹرالیاس بلورنے ثبوت کے طورپر میداملابیسن قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوارکے اجلاس میں پیش کردیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورانتظامیہ نے اشیاکی خریداری سے پہلے ان کالیب ٹیسٹ نہ کرانے کااعتراف کیاہے۔ اسلام آبادمیں اسحاق ڈارکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹرالیاس بلورنے بیسن پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں پچاس فیصدمیدا ملاہواہے۔سینیٹر احمد علی نے دعویٰکیاکہ یوٹیلیٹی چائے میں چنے کے چھلے شامل کیے جاتے ہیں،کسی سطح پر چیکنگ کا نظام موجود نہیں اور یہ کام یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی ملی بھگت سے جاری ہے۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی سلطان محمود نے تسلیم کیا کہ اشیاء کی خریداری سے پہلے کسی قسم کی کوالٹی چیکنگ کیلئے لیب ٹیسٹ نہیں کرایاجاتا، اس لئے ملاوٹ کاامکان موجودہے۔کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشیاکا لیب ٹیسٹ کرانے اورملاوٹ شدہ اشیاء اسٹورز سے اٹھانے کیلئے کہا۔ ارکان کاکہناتھاکہ غریب عوام کی صحت کے ساتھ نہ کھیلا جائے کیونکہ یہ سہولیات ان عوام کو دی جا رہی ہے جن کے پاس دوائی خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔کمیٹی نے کوالٹی چیکنگ کیلئے متعین سیاسی مشیروں کا ہٹانے کی تجویز بھی دی۔