تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:8

افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،31امریکی فوجی ہلاک

جنگ نیوز -


کابل… افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں سوار اکتیس امریکی فوجیوں سمیت اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں امریکا کے اسپیشل فورسز کے اکتیس اہلکار ہلاک ہوئے ،صدارتی بیان میں افغان صدر کی جانب سے تعزیتی پیغام امریکی صدر اوباما اور متاثرہ افراد کے خاندان کوبھیجا گیاہے،ہیلی کاپٹر پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تردید سامنے آئی ہے۔بیان کے مطابق ہیلی کاپٹراس وقت گر کر تباہ ہوا جب اتحادی افواج طالبان کے خلاف آپریشن کررہے تھے۔آپریشن کے دوران 7 افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.