6 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19
مظفر آباد: ایل اے 26 کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی شیڈول جاری
جنگ نیوز -
مظفر آباد…آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 26 مظفرآباد 3 کے ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن 22 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اٹھارہ اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے انیس اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال ، پچیس اگست کو کاغذات کی واپسی جبکہ 26اگست کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔ آزا دکشمیر کے جنرل الیکشن مین مسلم لیگ نون کے راہنما راجہ فاروق حیدر خان اپنے آبائی علاقے چکار کے علاوہ اس نشت سے بھی کامیاب ہوئے جو بعد میں انہوں نے خالی کر دی تھی اب اس نشت پر22ستمبر کو پولنگ ہوگی۔