6 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:19
لکی مروت: کنویں میں ڈوب کر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لکی مروت…لکی مروت میں پانی کے کنویں میں ڈوب کر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،تینوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔۔پولیس کے مطابق واقعہ احمد زئی کے علاقے میں پیش آیا۔جہاں ایک خاتون کنویں سے پانی نکالنے کے دوران اچانک پیر پھسل جانے کے باعث کنویں میں گرگئیں، خاتون کو بچانے کے لئے اس کے بھائی سمیت مزید دو افراد نے بھی کنویں میں چھلانگ لگادی۔تاہم پانی زیادہ ہونے کے وجہ سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لاشیں نکال لی ہیں۔