6 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:18
پی آئی اے کی پر واز745میں خرابی،کراچی میں ٹیکنکل لینڈ کی تیاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پی آئی اے کی پر واز745جو سیال کوٹ سے جدہ جا رہی تھی فنی خرابی کے باعث کر اچی ایئر پورٹ پر ٹیکنکل لینڈنگ کررہی ہے ۔جیو ٹی وی کے نمائندے طارق ابو الحسن کے مطابقطیارہ کچھ دیربعدکراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کریگا،طیارے میں490عمرہ زائرین سوار ہیں جبکہ سیالکوٹ سے روانگی کے بعد طیارے کے پہئے بندنہیں ہوسکے تھے صورت حال کے بعد کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور کو لینڈنگ کا پیغام دیا جس کے بعد سول ایوی ایشن نے عملے کو صوت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا ہے اور صورت حال سے نمٹنے کے تمام حفاظتی اقدامات بھی کر لئے گئے ہیں۔پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں خرابی دور کئے جانے کے بعد طیارہ جدہ کے لئے روانہ کر دیا جائے گا ۔