6 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0
لاہور: جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ، بارہ افراد گرفتار
آج نیوز - لاہور پولیس نے جعلی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر بارہ افراد گرفتار اور سامان قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق انہیں شاہدرہ کے علاقے میں جعلی مشروبات تیار کرنے کی فیکٹری کے بارے میں اطلاع ملی تھی، جس پر ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر وہاں کام کرنے والے بارہ افراد کو گرفتار کر لیااور بڑی مقدار میں جعلی مشروبات سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے جعلی مشروبات تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں فراہم کر رہے تھے۔