6 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:51
پی آئی اے کی پر واز745 بحفاظت کراچی میں لینڈ کر گئی
جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے کی پر واز745 بحفاظت کراچی میں لینڈ کر گئی ہے جس میں ٹیکنکل خرابی دور کئے جانے کے بعد جدہ کیلئے روانہ کر دیا جائے گا ۔ پی آئی اے کی پر واز745جو سیال کوٹ سے جدہ جا رہی تھی تاہم اس میں فنی خرابی کے بعد کر اچی ایئر پورٹ پر ٹیکنکل لینڈنگ کرائی گئی ۔جیو ٹی وی کے نمائندے طارق ابو الحسن کے مطابقطیارے نے کراچی میں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں ۔