تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

افغانستان :امریکی نیوی سیلز کے20کمانڈوز ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

جنگ نیوز -


کابل . . . . . افغانستان میں نیٹو کا ہیلے کاپٹر مار گرایا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں وہ 26امریکی اہلکار مارے گئے جن کے یونٹ نے مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ایک خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک امریکیوں کاتعلق نیوی سیلزکے یونٹ6سے تھااور اسی یونٹ نے اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کیاتھا۔ہلاک اہلکاروں میں سے 22 کا تعلق نیوی سیلز اور3 کا ائرفورس سے ہے جبکہ حادثے میں ایک مترجم، سراغ رساں کتا اوراسکاٹرینربھی مارا گیا۔اسی واقعہ میں افغان آرمی کے7کمانڈوزبھی ہلاک ہوئے ہیں۔افغانستان میں اکتیس امریکی فوجیوں کا ایک ساتھ مرناافغانستان میں امریکی فوج کااب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ صدر اوباما سمیت امریکی حکومت نے واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے،اوباما نے فوجیوں کی ہلاکت کو غیر معمولی قربانی قرار دیا ہے۔افغانستان میں سب سے پہلے اٹھائیس جون دوہزار پانچ کو افغان صوبے کنڑ میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان نے مار گرایا، جس میں سولہ امریکی فوجی مارے گئے، دوسرا حادثہ 6 اپریل دوہزار پانچ کو افغان صوبے غزنی میں اس وقت پیش آیا جب چینوک ہیلی کاپٹر ریت کے طوفان میں پھنس کر زمین پر آگرا، اس میں پندرہ امریکی فوجی مارے گئے، تیسرا حادثہ مئی دوہزار چھ میں کنڑ صوبے میں پیش آیا، جہاں رات کو پرواز کرتا ہوا ہیلی کاپٹر چینوک ایک پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ، اس میں دس امریکی فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پھر اکیس ستمبر دو ہزار دس کو زابل صوبے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں چار نیوی سیلز سمیت نو امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ اٹھارہ فروری دو ہزار سات میں زابل صوبے ہی میں چینوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور چودہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل تیز کرنے کیلئے واشنگٹن پر دباوٴ بڑھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.