تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:9

حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، نواز شریف

آج نیوز - نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے وہ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور دہشت گردی جیسے مسائل حل کر نے میں سنجیدہ نہیں۔ لاہور میں ارکان اسمبلی اور سینٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن بحالی کا بہترین ایجنڈا پیش کرے گی اور مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ن لیگ تیرہ اگست کو لاہور میں آزادی ریلی نکالے گی، جن اضلاع میں تنظیم نو کا عمل ادھورا ہے، اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.