تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

ڈائمنڈ لیگ میٹنگ:یوہان بلیک نے سو میٹر کی ریس جیت لی

آج نیوز - جمیکا کے یوہان بلیک نے سابق ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اسافہ پاول کی عدم موجودگی میں کرسٹل پیلس میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ کی سو میٹر کی ریس جیت لی۔لندن میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میٹنگ کی سو میٹر کی دوڑ میں جمیکا کے یوہان بلیک نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح سمیٹی۔ جمیکن ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ نو پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ بلیک کے ہم وطن نیسٹا کارٹر دوسرے اور امریکا کے مائیکل راجرز تیسرے نمبر پر رہے۔ مردوں کی ایک سو دس میٹر ہرڈلز کیوبیکا کے ڈیرون روبیلز کے نام رہی۔خواتین کی ٹرپل جمپ یوکرین کی اولگا سلادھکا نے چودہ اعشاریہ آٹھ صفر میٹر کے ساتھ جیتی۔ مردوں کی لانگ جمپ میں آسٹریلیا کے مچل واٹ نے آٹھ اعشاریہ چار پانچ میٹر اونچی جمپ لگا کر کامیاب رہے۔پول والٹ ایونٹ میں امریکا کے جینیفر سر نے بازی مارلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.