تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

جعلی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ،12افراد گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہورمیں شاہدرہ پولیس نے جعلی مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر بارہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں کشید کاسامان قبضے میں لے لیا،پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں چند افرادنے انٹرنیشنل برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کرنے کی ایک فیکٹری بنائی ہوئی تھی اور جعلی مشروبات بوتلوں میں بھرکر شہر میں بیچتے تھے،اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر فیکٹری میں کام کرنے والے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا اور بڑی تعداد میں جعلی بوتلیں اور کشید کا سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.