6 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
وزیراعظم گیلانی کا پیرپگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . وزیراعظم گیلانی نے پیرصاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان ہونیوالے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ پیر پگارا نے اس مذاکراتی عمل پراعتمادکااظہارکیا۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حروں کے روحانی پیشوا اور سینئر سیاستدان پیر صاحب پگارا سے ٹیلے فون پر رابطہ کرکے انہیں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی رابطوں اور حکومت میں شمولیت سے متعلق اعتمادمیں لیا۔انہوں نے پیر پگارا کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کراچی کے حالات کو بہتر بنانے اور پگارا کو خود بھی کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔