6 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
وزیراعظم گیلانی دوروزہ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب جائینگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم گیلانی دوروزہ سرکاری دورے پر کل سعودی عرب جائینگے،جہاں ان کی سعودی فرما نروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کاامکان ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اتوار کے روز سے سعودی عرب کا دو روزہ خصوصی سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعظم گیلانی کی دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت کی اعلیٰ قیادت ، خاص طورپرفرماروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کاامکان ہے۔وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔