6 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
گیس کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافے کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ قائم مقام چیئرمین اوگرا منصور مظفر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافے کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔ منظور شدہ سمری ابھی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نہیں پہنچی ، جیسے ہی ملے گی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا اور اس کے بعد اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ منصور مظفر کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نہیں کرتی، وزارت پٹرولیم سمری منظوری کے لیے وزارت خزانہ کے ذریعے وزیر اعظم کو بھجواتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اتنا ہی کیا گیا ہے جتنا اوگرا نے کہا تھا۔