7 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17
پشاور:نیٹو ٹرمینل میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جنگ نیوز -
پشاور:نیٹو ٹرمینل میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
پشاور…پشاور میں رنگ روڈ پر نیٹو ٹرمینل میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعے میں 9 ٹینکر مکمل تباہ ہوگئے اور 8 کو جزوی نقصان پہنچا ،رنگ روڈ پر نیٹو ٹرمینل میں آگ اس وقت لگی جب وہاں کھڑے ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ اس دوران نو آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور آٹھ ٹینکروں کو نقصان پہنچا۔