تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں خرابی ، 3 اضلاع میں بجلی بند

جنگ نیوز -
گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں خرابی ، 3 اضلاع میں بجلی بند

سکھر…گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے سبب سکھر سمیت تین اضلاع میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ ادھر گجرانوالہ میں سحری سے پہلے بجلی کی بندش پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،گھوٹکی میں گڈوتھرمل پاور اسٹیشن میں رات دو بجے فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ خرابی کی وجہ سے تین اضلاع گھوٹکی، رحیم یار خان اور سکھر میں بجلی بند ہوگئی جبکہ اوباڑو اور پنو عاقل سمیت دیگر قریبی شہر بھی متاثر ہوئے۔ بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھرگجرانوالہ میں سحری کے وقت لوڈشیڈنگ کے خلاف باغبان پورہ،گرجاکھی دروازہ ، گھوڑے شاہ چوک اور نوشہرہ روڈ کے مکین سڑک پر نکل آئے اور سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور گیپکو انتظامیہ کی خلاف نعرے لگائے اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.