7 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17
یمنی صدرہسپتال سے فارغ ، سعودی عرب میں رکنے کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
یمنی صدرہسپتال سے فارغ ، سعودی عرب میں رکنے کا فیصلہ کرلیا
ریاض…یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تاہم وہ سعودی عرب میں مزید عرصے کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا ہیغیر ملکی نیوز ایجنسی نے یمنی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح سعودی دار الحکومت ریاض کے فوجی ہسپتال میں عرصہ دوماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد ہفتے کے روز اپنی عارضی رہائش گاہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ تین جون کو صدارتی محل پر مخالفین کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں یمنی وزیر اعظم علی محمد مجور بھی زخمی ہوئے تھے اور انھے بھی اسی دن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمنی صدر مزید عرصے تک سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔