تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:28

نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں،وزیراعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز -
نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہیئے تاہم ملک کے اندر مزید صوبے پنجاب کی بنیاد پر نہیں بلکہ پاکستان کی بنیااد پر بنائے جانے چاہیں لندن کے نجی دورے سے واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نئے صوبے لسانی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیاد پر بننے چاہیں۔انکاکہنا تھا کہ ملک میں کرپشن جاری ہے جس کے تحت ملک سے لوٹ کھسوٹ کر ے دولت بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے اور ملک کے غریب عوام کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ان چوروں اور ڈاکووٴں سے انکی کھلی جنگ ہے اوراس کرپشن کے خلاف وہ اپنی جان کی پروا کیے بغیر اپنا کردار ادا کریں گے ۔انکا کہنا تھاکہ ملک کی سیاسی جماعتوں سے رابطہ میں ہیں جبکہ کر اچی کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ روشنیوں کے شہر کو بد قسمتی سے کسی کی نظر لگ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.