7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:17
فیصل آباد :سابق ایس ایچ او کو قتل کے بعد گاڑی سمیت جلا دیا گیا
جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے تھانہ ڈجکوٹ کے سابق ایس ایچ او عبدالرزاق گجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں ان کی لاش کو گاڑی سمیت آگ لگادی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ آج علی الصباح سیال گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے تھانہ ڈجکوٹ کے سابق ایس ایچ او عبدالرزاق گجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان نے سابق ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش گاڑی میں رکھ کر آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق عبدالرزاق گجر نے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔