7 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:2
لندن:پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر شدید احتجاج
جنگ نیوز -
لندن…لندن میں پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تین گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگادی۔ لندن میں 29سال کا شخص مارک ڈگن مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ انصاف کے طلب گار ڈیڑھ سو سے زائد افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ ایک بس اور تین پولیس پیٹرول گاڑیوں کو آگ لگادی گئی جبکہ ایک دکان بھی نذر آتش کردی گئی ہے۔