تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:37

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان

آج نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم چھبیس اگست کو لاہور سے زمبابوے روانہ ہوگی جہاں وہ اپنے دورے کا آغاز بلاؤیو میں اٹھائیس اگست سے دو روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔ سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ ستمبر تک بلاویو میں کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ آٹھ ستمبر کو بلاؤیو، دوسرا گیارہ اور تیسرا اور آخری میچ چودہ ستمبر کو ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز سولہ اور اٹھارہ ستمبر کو ہرارے ہی میں کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.