تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:35

جشن آزادی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی لاہور میں شروع

آج نیوز - جشن آزادی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی لاہور میں شروع ہو گئی۔ منتظمین اور کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو کھیل اور جذبہ حب الوطنی کے فروغ میں مدد گار قرار دیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والی ہاکی چیمپیئن شپ میں پانچ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔ افتتاحی میچ میں اولمپئین ریحان بٹ نے اپنے کلب کی نمائندگی کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے ساتھ کھلاڑیوں میں ملک کے لئے کھیلنے کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور کھلاڑیوں میں اپنے وطن کا نام روشن کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ کھلاڑیوں کی رائے میں جشن آزادی کے ایونٹ زیادہ سے زیادہ منعقد کرانے چاہیئیں تاکہ پلئیرز کو آزادی جیسی نعمت کے بارے میں پتہ چل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.