تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:21

کراچی: عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

آج نیوز - کراچی کے علاقے موسیٰ لین میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد چھبیس ہوگئی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کی انجینئرنگ کور، شہری انتظامیہ اوردیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ علاقہ گنجان ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے مکینوں نے ملبہ ہٹانے کے کام میں سست روی کی شکایت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید دس افراد دبے ہوسکتے ہیں۔ بے گھر ہونے والے افراد شاہ لطیف بھٹائی ہال میں لگائے امدادی کیمپ، علاقے کی مساجد، پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں۔ سابق کمشنر کراچی حسین سید نے متاثرین کو گلشن معمار کے اپارٹمنٹس میں متبادل رہائش دینے کا اعلان کیا تھا۔ موسٰی لین میں دیگرعمارتوں کومخدوش قراردے کرگرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تاہم جن عمارتوں کو مخدوش قراردیا گیا ہے ان کے مکینوں کو تاحال حکومت نے متبادل رہائش گاہ فراہم نہیں کی۔جس پر موسٰی لین کی رہائشی خواتین نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.