7 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:47
جرمنی کی جھیل میں تیرتا دیوہیکل جل پری کا مجسمہ
جنگ نیوز -
ہیمبرگ…جرمنی کے شہرHamburgکی جھیل میں ایک جل پری کا دیوہیکل مجسمہ رکھا گیا ہے جوکہ 4میٹر اونچاہے۔اس جھیل کی دلکشی میں اضافہ کرنے کیلئے اس جل پری کے مجسمے کو خاص طور پر تیار کیا گیا ہے جس نے اپنی انفرادیت اور دلکشی کے باعث اس جھیل کا رخ کر نے والے ہر فرد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔حال ہی میں جھیل کا حصہ بننے والے اس جل پری کے مجسمے کو 12اگست تک عام نمائش کیلئے اسی مقام پر رکھا جائے گا۔