7 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:58
2لاکھ کلو سونے سے آراستہ انوکھا گھر،قیمت12.2بلین ڈالر
جنگ نیوز -
لندن …این جی ٹی…لندن کے ایک مشہور ڈیزائنرStuart Hughesنے سوئزرلینڈ کے ایک خفیہ مقام پر دنیا کا مہنگا ترین گھر تیار کرلیا ہے۔12اعشاریہ2بلین ڈالر مالیت کے اس پُر تعیش گھر کے دروازے،کھڑکیاں اور فرنیچر سمیت ہر کونے کی فٹنگ اور کناریاں سونے سے تیار کی گئی ہیں۔2لاکھ کلوگرام خالص سونے اور پلاٹینم سے مزین اس گھر کا کل رقبہ2442میٹراسکوائرہے جس میں آٹھ کمرے ،گیراج اور ٹیرس تعمیر کیا گیا ہے۔ساڑھے پانچ سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس مہنگے ترین گھر کا فرش مکمل طور پر شہابِ ثاقب کے پتھروں سے تیار کیا گیا ہے جس پر65ملین سال قبل پائے جانے والے ڈائنوسار کی ہڈیوں کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔