7 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:58
جاپان کی9سالہ ریسلر بچی نے کینیڈا کے پیشہ ور ریسلر کو چیلنج کردیا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی…بچوں کا لڑنا بری بات مانا جاتا ہے تاہم جاپان میں تو شاید ننھے بچوں کا لڑنا ان کاشوق ہے جس کے لیے وہ باقاعدہ بھی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک وڈیوجاپان سے تعلق رکھنے والی 9سالہ بچیHarukaکی ہے جو جاپان کی پیشہ ور ریسلنگ تنظیمIce Ribbonکی ممبر ہے۔Harukaنامی اس بچی کو اپنی ریسلنگ صلاحیتوں پر اتنا اعتماد تھا کہ اُس نے کینیڈا کے پروفیشنل ریسلرOmega کو چیلنج کردیا۔ ریسلنگ رِنگ میں انتہائی پر اعتماد انداز میں داخل ہوتی اس بچی نے جہاں لوگوں کو دنگ کردیا وہیں Omegaکے چہرے پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کرکے اس دیوہیکل باکسر کو بھی، تاہمharukaٹھہری بچی کچھ دیر تک تو Omegaبچی کی حرکات چھیڑ چھاڑ سمجھ کر سہتا رہا لیکن پھر اُسے اٹھا کر دور پٹخ دیا۔