7 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:58
وزیر اعظم نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی ہے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دوسرے ارکان میں وفاقی وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین، ڈپٹی چئرمین پلاننگ کمیشن اور اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر شامل ہوں گے۔