تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:43

وزیر اعظم نے پی سی او ججز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی منظوری دے دی

جنگ نیوز -


اسلام آباد …وزیراعظم نے پی سی او ججوں کوڈی نوٹی فائی کرنے کی منظوری دے دی ہے ، پی سی اوججوں میں شبررضا رضوی، جسٹس حامد علی شاہ، حسنات احمد خان، سجادحسین شاہ اوریاسمین عباسی شامل ہیں۔ججز میں لا ہور ہائی کورٹ کے4اورسندھ ہائی کورٹ کی جج شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے پی سی ججز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے لئے حکومت کو 9 اگست تک کی مہلت دی تھی ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کے فیصلوں پر عمل ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اوراداروں کو لڑانے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.