7 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:50
سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میںآ سٹریلیا کو 35رنز سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
پالے کیلے…سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میںآ سٹریلیا کو 35رنز سے شکست دے دی۔پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی اننگز کاآغاز مایوس کن رہا۔دو وکٹیں گرنے کے باوجودسنگاکارا اوردلشان آسٹریلوی بولرز کے لئے وبال جان بن گئے۔سنگاکاراتو 30رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے مگرتلکارتنے دلشان مہمان بولرز کی درگت بناتے رہے۔انہوں نے104رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔سری لنکا نے تین وکٹ پر198رنزبنائے۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم49رنزپرچاروکٹیں گنوابیٹھی،دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ وارنرمزاحمت کرتے رہے مگر ان کاساتھ دینے والا کوئی نہ تھا،وارنر53رنزبنانے میں کامیاب رہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم8وکٹ پر163رنزبناسکی۔یوں سری لنکانے میچ 35رنز سے جیت لیا۔